واشک: مضر صحت کھانا کھانے سے مدرسے کے طلبا سمیت 130 افراد بیمار

لندن (بی بی سی) بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع واشک میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک مدرسے کے طلبا سمیت 130 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ واشک کی انتظامیہ نے کہا کہ متاثر ہونیوالوں میں زیادہ تر مدرسے کے طالب علم ہیں جن میں سے 60 کی حالت تشویشناک ہے۔یہ واقعہ ضلع کے علاقے ماشکیل میں پیش آیا۔ واشک انتظامیہ نے بتایا کہ ماشکیل ٹاو¿ن میں واقع ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے شرکا کو کھانا کھلانے کے لیے ایک اونٹ ذبح کرکے اس کے گوشت کا پلاو¿ بنایا گیا تھا۔ جس کے کھانے سے مجموعی طور پر 130 افراد متاثر ہوئے۔
مدرسہ کھانا/طلبابیمار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...