واشنگٹن(اے پی پی+اے ایف پی) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ریاست کینٹکی میں اپنے حریف برنی سینڈرز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے حریف سینیٹر برنی سینڈرز سے تقریباً 2000 ووٹ زائد حاصل کئے۔ ادھر شمال مشرقی ریاست اوریگن میں برنی سینڈرز پرائمری انتخاب میں ہلری کلنٹن کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔لیکن اپنی حریف پر برتری کے لیے سینڈرز کو باقی ماندہ مندوبین میں سے 85 فیصد کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔ڈیموکریٹس کے آئندہ مقابلوں میں4 جون کو ورجن آئی لینڈز اور5 جون کو پورٹو ریکو شامل ہیں۔ ہلیری کلنٹن کو اب تک 2289 جب کہ برنی سینڈر کو 1522 مندوبین کی حمایت حاصل ہے۔ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والے امیدوار کو نومبر میں عام انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
امریکی صدارتی امیدوار