نئی دہلی (آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے سپرسانک میزائل تجربے کے بعد ایک بار پھر پرتھوی2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے چندی پور میں پرتھوی 2 میزائل کا تجربہ کیا گیا جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پرتھوی 2 زمین سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے جس کا مجموعی وزن 4 ہزار 600 کلوگرام ہے جو 8056 میٹرلمبا اور1.1 میٹر چوڑا ہے۔ پرتھوی 2روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے سپرسانک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔