خورشید شاہ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا موقع گنوا دیا دوسروں کے کہنے پر واک آئوٹ کیا: بلاول کی برہمی

اسلام آباد+ لاہور (آن لائن+ آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا موقع گنوا دیا اور دوسروں کے کہنے پر واک آئوٹ کیا۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سے خورشید شاہ کے واک آئوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ خورشید شاہ نے بائیکاٹ کرکے حکومت کو محفوظ راستہ دیا ہے۔ واک آئوٹ کے پیچھے شیخ رشید ‘ شیریں مزاری اور دیگر اپوزیشن رہنمائوںکا ہاتھ ہے۔ مزید برآں بلاول نے رحمن ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انکو پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو خبردار کیا ہے کہ پالیسی کے خلاف انکا کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...