کلبھوشن کیس میں ابھی کسی کی ہارجیت کا فیصلہ نہیں ہو ا‘ مریم اورنگزیب

May 19, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے ۔ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا۔ سنسنی خیز مود کو اپنے پروگرام میں شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کلبھوشن کیس میں ابھی کسی کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں ہو ا‘ ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہونی چاہیے‘پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا۔ وہ جمعرات کو صحافےوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سنسنی خیز مواد کو اپنے پروگرام میں شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کلبھوشن یادیو کیس میں ابھی کسی کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ اس پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہونی چاہیے۔ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اپوزیشن سمیت ہم سب کو قومی مفاد پر متحد ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں