لاہور+ نارووال+ شکر گڑھ + چک امرو + وزیر آباد (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگاران) وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے چےن کے دورہ سے وطن واپسی کے فوراً بعد گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد اور نارووال میں گندم خریداری مراکز پر اچانک چھاپے مارے، وزیراعلی بغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول عام گاڑیوں میں بیٹھ کر گندم خریداری مراکز پہنچے اور دوروں میں کاشتکاروں کوگندم خریداری مراکز پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلی نے وزیرآباد کے گندم خرےداری مرکز میںقالےن بچھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر معطل کرنے کا حکم دےااورکہا کہ نمودو نمائش کی بجائے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے،اس طرح کے نمائشی کام مجھے کسی صورت برداشت نہیں-وزیراعلی نے کہاکہ فوری طو رپر قالین ہٹایا جائے-انتظامےہ وزیراعلی کے دورے سے لاعلم رہی۔وزےراعلیٰ نے سنٹر پر گندم خرےداری مہم اوربادرانہ کی تقسےم کے عمل کا جائزہ لےااورکاشتکاروں سے باردانہ کی تقسےم کے بارے مےں درےافت کےا۔کاشتکاروں نے باردانہ کی تقسےم کے عمل پر اطمےنا ن کااظہار کےا اور وزیراعلی کا ذاتی نگرانی میں باردانہ کی تقسیم یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےں چےن مےں بھی اپنے کسان بھائےوں کے مسائل حل کرتا رہا ہوں ۔ آپ تنہا نہےں ہےں، شہبازشرےف آپ کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا اورآپ کے مفادات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جاو¿ں گا۔وزیراعلی نے گندم خریداری مرکز پر باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے رجسٹر کو چیک کیا اوربعض کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں-انہوںنے کہاکہ گرداوری کو بروقت چیک کرنے کا نظام بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کوانتظار کی زحمت نہ کرنا پڑے-بعدازاں وزےراعلیٰ نے نارووال کے علاقے میں منڈی خےل گندم خرےداری مرکزپر بھی اچانک چھاپہ مارا اور گندم خرےداری مہم اورکاشتکاروں مےں باردانہ کی تقسےم کا تفصیلی جائزہ لےا۔شدید گرمی کے باوجودوزےراعلیٰ نے کافی دیر تک گندم خرےداری مرکز پر کاشتکاروں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پر ہی ہداےات جاری کےں۔ وزیراعلی کی آمد پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی- وزےراعلیٰ نے اےک بزرگ کاشتکار کو باردانہ کےلئے چکر لگوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ بزرگ کاشتکار کو فوری باردانہ فراہم کیا جائے- وزیراعلی نے کاشتکاروں کو گلے لگایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باردانہ کی تقسےم مےں کسی سے نا انصافی نہےں ہونے دی جائے گی۔ گندم خرےداری مہم مےں کاشتکاروں کا استحصال نہےں ہونے دےںگے اورمڈل مےن کو گندم خرےداری مہم مےں نہےں آنے دےا جائے گا۔قبل ازیں دورہ چین سے واپسی پر وزیر اعلیٰ نے ایئر پورٹ پر گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں چین کا حالیہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ملکر چلیں گے۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور جی ٹی روڈ پر راوی پل سے کالا شاہ کاکو تک 6کلو میٹر طویل ایل ویٹڈا یکسپریس وے کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ میٹرو بس سروس کی رچنا ٹاﺅن تک توسیع کے معاملات پربھی غور کیا گیا۔شہباز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر ضیاءشاہد، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔
کسانوں کے مفادات کیلئے آخری حد تک جاﺅنگا:شہباز شریف
May 19, 2017