آرٹس کونسل کراچی میں بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کے آتے ہی بجلی غائب، گرمی سے شرکاءکی حالت خراب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آرٹس کونسل کراچی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے آتے ہی بجلی چلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شدید گرمی سے آرٹس کونسل میں جاری نمائش کے شرکاءکی حالت خراب ہو گئی اور وہ پسینے میں شرابور ہو گئے۔
بلاول/ آصفہ

ای پیپر دی نیشن