مشال قتل کیس، پولیس کارروائی سے مطمئن نہیں: والد اقبال خان

مردان (این این آئی) ولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے جانے والے طالب علم مشال خان کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ صوبے اور گاﺅں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ مشال خان کے چہلم میں شرکت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے دور ان ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو مشال خان کا چہلم ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشال خان کے چہلم پر لوگ اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے آئیں گے، یہ ایسے لوگ نہیں ہو نگے جنہیں زبردستی لے جایا جاتا ہے۔ اقبال خان نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے حوالے سے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، جو لوگ کیمروں میں آئے انہیں تو پکڑ لیا گیا لیکن جو اصل ماسٹر مائینڈ ہیں ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا ہے، اگر ان لوگوں کو پکڑ لیا گیا تو مشال خان کے قتل کی اصل وجہ پتہ لگ جائے گی۔
مشال قتل کیس/اقبال

ای پیپر دی نیشن