ڈیرہ بگٹی:2 دہشت گرد ہلاک‘ 8گرفتار‘ 3 کیمپ تباہ‘ اسلحہ برآمد

کوئٹہ (بیورورپورٹ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 2 شرپسند ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سرنی میں ایف سی کی جانب سے کارروائی کے دوران سڑک کنارے پڑے دو ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئیں۔ صحبت پور میں 10 کلو وزنی بارودی سرنگ برآمد کرکے ناکارہ بنا دی گئی۔ کراچی کے لعاقہ منگھو پیر میں حب ندی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔شب قدر میں سروکلی پولیس چوکی پرنامعلوم شرپسندوں نے راکٹ سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔


2 تخریب کار ہلاک

ای پیپر دی نیشن