میانمار، مقبوضہ کشمیر میںمسلمانوں پر مظالم، اقوام متحدہ کی خاموشی کیخلاف جے سالک کا سر میں خاک ڈال کر احتجاج

اسلام آباد (این این آئی)برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے سر میں خاک ڈال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جمعرات کو جے سالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹریس کی تصویر کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر اور میانمر میں نہتے اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی کے خلاف اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں مسلسل دو گھنٹے تک اپنے سر میں مٹی ڈال کے احتجاج کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اس مسئلے پر خاموشی کومجرمانہ غفلت قرار دیا۔
جے سالک

ای پیپر دی نیشن