چکدرہ کالام روڈ کی تعمیر شروع نہ کی گئی تو دھرنا دوں گا، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (این این آئی) چکدرہ کالام روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے خط میں وزیر اعظ م کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتے کہ سڑک کی تعمیر کیلئے منظور سرمایہ کسی آف شور کمپنی کی خریداری میں استعمال ہو۔ نواز حکومت پہلے بھی درجنوں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے ٹھکانے لگا چکی ہے۔ وزیر اعظم کو خط کے ذریعے اپنے تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ مراد سعید نے خط میں واضح کیا کہ سڑک کی تعمیر شروع نہیں کی جاتی تو سوات سے لاکھوں لوگوں کو وزیر اعظم ہاو¿س کے سامنے اکٹھا کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سڑک کی تعمیر کیلئے سرمایہ فراہم کرچکا ہے۔
مراد سعید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...