اسلام آباد (وقائع نگار+صباح نیوز) سابق صدر مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں وفاقی حکومت کی طرف سے نامزد پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے خلاف درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ وزیراعظم پاکستان کے ذاتی دوست ہیں اس لئے انہیں استغاثہ سے الگ کیا جائے۔ مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہو گی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے سابق صدر مشرف کی جانب سے لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
مشرف کیس