اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ ، شدت 4.7ریکارڈ

May 19, 2017

اسلام آباد (این این آئی) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مینگورہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیرزمین گہرائی 160 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔
زلزلہ

مزیدخبریں