عدالت کے حکم پر 3 سالہ بچی ماں کے حوالے، باپ اور دادی روتے رہے

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ماں نے عدالتی حکم پر بچی کی تحویل لی تو باپ بیٹی کی محبت میں دہائی دیتا رہا۔ عدالت کے باہر باپ اور دادی بچی کےلئے دہائیاں دیتے رہے۔ عدالت نے تین سالہ ارم باپ کی تحویل سے لیکر ماں کو دے دی تھی۔ والد تنویر درخواست مسترد ہونے کے بعد بیٹی کو پکارتا رہا۔ جبکہ دادی بھی اپنی پوتی کو سینے سے لگانے کیلئے دیوانہ وار پیچھے بھاگتی رہی۔ماں زبیدہ نے والد کو بیٹی ارم سے ملنے نہ دیا۔ جبکہ شوہر کو تھپڑ دے مارا۔ بچی بھی والد کو پکار کر روتی رہی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بچی اور والدہ کو تحویل میں لیکر احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
باپ دہائی

ای پیپر دی نیشن