گردہ سکینڈل میں ملوث مزید 2 ملزم گرفتار

May 19, 2017

لاہور (خبرنگار) گردوں کی غیر قانونی تبدیلی کے سکینڈل میں دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان مرکزی ملزم ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو آپریشن میں مدد کرتے تھے۔ ملزم محمد اطہر محمود جنرل ہسپتال اور ملزم نوید حمید میوہسپتال میں بطور آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کام کرتے ہیں۔ ملزم نواز حمید کو دھرمپورہ لاہور اور اطہر محمود کو وہاڑی سے گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں