اےچ ای سی کی بےرونِ ملک سے واپس آنے والے پی اےچ ڈی اسکالرز کے لئے پراجےکٹس کی منظوری

اسلام آباد(نامہ نگار) ہائےر اےجوکےشن کمےشن پاکستان نے بےرون ملک سے پی اےچ ڈی مکمل کر کے وطن واپس آنے والے اسکالرز کی جانب سے(ٹےکنالوجی ڈےوےلپمنٹ فنڈ کے تحت جمع کردہ پراجےکٹ پروپوزلز پر نظر ثانی اور ان کی منظوری کے لئے دوسری اسٹےرنگ کمےٹی کا اجلاس منعقد کےا،اےچ ای سی کے چےئرمےن ڈاکٹر مختار احمد نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ اےچ ای سی کے اےگزےکٹےو ڈائرےکٹر اور اےڈوائزر آراےنڈ ڈی بھی اجلاس مےں موجود تھے۔ اسٹےرنگ کمےٹی تمام صوبوں اور آزاد کشمےر کے محکمہ تعلےم کے اراکےن کے علاوہ انڈسٹری کے نمائندگان پر مشتمل ہے تاکہ پراجےکٹس کے پروپوزلز کی حتمی منظوری شفاف انداز مےں ےقےنی بنائی جائے ،اس موقع پر خطاب مےں ڈاکٹر مختار احمد نے ٹےکنالوجی ڈےوےلپمنٹ فنڈ کی اہمےت کو اُجاگر کےا اور کہا کہ اس پراجےکٹ سے تعلےمی شعبے اور انڈسٹری کے مابےن تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن