اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تحقیق پر مبنی پوسٹرز /ماڈلز کی نمائش گزشتہ روز یونیورسٹی کے سائنس بلاک میںمنعقد ہوئی۔ بی ایس اور ایم ایس سی کیمسٹری کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے معاشرے کی مجموعی ترقی میں کارآمد میڈیکل کیمسٹری ¾ میٹریل کیمسٹری ¾ الیکٹرو کیمسٹری اور قدرتی مصنوعات سے متعلق تحقیق کی بنیاد پر اپنی تیارکردہ 30 عدد پوسٹرز/ماڈلز ڈسپلے / آویزاں کئے تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ طلبہ کے تیارکردہ پراجکٹس ملک کے قدرتی اور مادی وسائل کی ترقی میں نوجوانوںمیں موجود خداداد قابلیت کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 50فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ¾ اگرنئی نسل کی مناسب تربیت کی جائے اور ان کو مواقع فراہم فراہم ہوں تو معاشرے کی تعمیر میں وہ مثالی کردار ادا کرسکیں گے ۔
اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی پوسٹرز/ماڈلزکی نمائش
May 19, 2017