لاہور (آئی این پی‘نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں، 300 ارب بچانے کےلئے نواز شریف نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں، جو بھی حکومت آئے گی اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اچھے اور برے کی تمیز نہ کرنے والی قومیں ختم ہو جاتی ہیں، ملک کا 10سال میں قرضہ 6 ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک پہنچ گیا، موجودہ دور میں قرضہ 13ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب ہو گیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں، پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایوب خان کو امریکی صدر ایئرپورٹ پر لینے آیا تھا، اب ایئرپورٹ پر موجودہ وزیراعظم کے کپڑے اتار لئے جاتے ہیں۔ عدالتوں میں غریب آدمی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں جا سکتا۔ میں سیاست ایک مقصد کے تحت کر رہا ہوں ورنہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔ کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ پاکستان کو آج چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کے اقتدار میں آنے کے پہلے اثاثے دیکھ لیں اور بعد کے دیکھ لیں۔ ان لوگوں کے اثاثوں کے فرق سے پتہ چل جائے گا یہ سیاست میں کیوں آئے۔ جو اقتدار سنبھالے گا اس کیلئے کرائسز میں گھرا پاکستان ہو گا۔
عمران