اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ جمعہ کو وزےر اعظم اور خورشےد شاہ کے درمےان ہونے والی ملاقات نگران وزےر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے مےں نتےجہ خےز ثابت نہ ہو سکی ۔ اب دونوں کے درمیان ملاقات منگل 22 مئی 2018 کو ہو گی ۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے نہ ہونے سے یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جانے کا امکان ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ انہوں نے نگران وزےر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے مےں اپوزےشن کی تمام جماعتوں کو اعتماد مےں لےا ہے ۔ حکومتی اتحادےوں کو اعتماد مےں لےنے کا کام وزےر اعظم کا تھا ےہ ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے نگران وزےر اعظم کی نامزدگی کے لےے اتحادےوں کو اعتماد مےں لےا ہے ےا نہےں ؟ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلےمنٹ ہا¶س مےں وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعدصحافیوں کے استفسار پر کےا ۔ انہوں نے بتاےا کہ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکی روانگی کے پےش نظر ملاقات مختصر رہی ۔ تفصےلی بات چےت نہ ہوسکی ۔ منگل کو دوبارہ ملاقات ہو گی ۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے رےکارڈ پر ہے کہ انہوں نے تمام اپوزےشن جماعتوں کو اعتماد مےں لےا ہے ۔ سپےکر سردار اےاز صادق نے جمعہ کو قومی اسمبلی مےں بجھے بجھے سے اپوزےشن لےڈر کو دےکھ کر کہا ہے کہ نگران وزےراعظم کی نامزدگی کے معاملے نے سےد خورشےد شاہ کو ” پرےشان “ کر دےا ہے ۔ گزشتہ روز سےد خورشےد شاہ نے اےوان مےں بولنے سے گرےز کےا وزراءاور ارکان ان کی خےرےت درےافت کرتے رہے ۔ سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ کو دےکھتے ہوئے کہا کہ اپوزےشن لےڈر بےمار بھی ہےں اور پرےشان بھی ۔ نگران وزےر اعظم کی نامزدگی کے معاملے کی وجہ سے سےد خورشےد شاہ پرےشان ہےں ۔
وزیراعظم/ خورشید شاہ