اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر درخواست 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری بسمہ نورین کی جانب سے کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔درخواست میں کلثوم نواز،وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریہ کونسل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم پرمریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پوری نہیں اترتیں۔
کلثوم نواز