علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی پالیسی معاملہ، عدالتی دائرہ کار اختیار میں نہیں آتا: اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من اﷲ نے کی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار حسن خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسی فیصد پروفیشنل اور بیس فیصد نان کےریئر ڈپلومیٹ سفیر تعینات ہوتے ہیں۔ نیب کا مطلوب شخص سفیر تعینات نہیں ہوسکتا۔ علی جہانگیر حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں جسٹس اطہر من اﷲ نے کہا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے اور عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ وزارت خارجہ کو اعتراض نہیں تو عدالت کو کیا اعتراض۔ درخواست گزار علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متاثر نہیں۔ آئندہ سماعت پر تعیناتی سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31مئی تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...