اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو گرمیوں کی تعطیلات میں فیس وصولی سے روک دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولز مالکان کو گرمیوں کی تعطیلات میں طلبہ سے فیس وصول کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پہلے سے وصول کی گئی فیس آئندہ مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیرا اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے۔ اس پر راشد حنیف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پیرا کے اختیارات سنگل رکنی بنچ نے ختم کر دیئے تھے جس کے خلاف اپیل زیرسماعت ہے جبکہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس نے پہلے ہی موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے۔ سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
فیس وصولی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...