بجٹ میں ”شیم فول“ والی بات نہیں‘ حیران ہوں کے شیریں مزاری نے الفاظ کیوں کر استعمال کئے‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزےر خزانہ مفتاح اسماعےل نے ازراہ مذاق پاکستان تحرےک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شےرےں مزاری سے بجٹ کے حوالے سے ” شےم فول “ ” شےم فول “ کے رےمارکس پر کہا کہ بجٹ مےں تو کوئی ”شےم فول شےم فول“ والی بات نہےں ہے ۔ حےران ہوں انہوں ےہ الفاظ کےوں کر استعمال کئے جمعہ کو بجٹ اجلاس کے حوالے سے کارروائی مکمل ہونے پر اظہار تشکر کے جذبات کے دوران وفاقی وزےر خزانہ نے تمام جماعتوں کے رہنماﺅں کا نام لےا انہوں نے وزےر بےن الصوبائی رابطہ رےاض حسےن پےرزادہ کا انہوں نے خصوصی طور پر شکرےہ ادا کےا اور کہا کہ رےاض حسےن پےرزادہ کا مشکور ہوں کہ مےری ” ڈھارس “ باندھنے کے لےے اےوان مےں موجود رہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر شےرےں مزاری کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے ےہ بھی کہہ دےا کہ فاضل خاتون رہنما بجٹ تقرےر مےں ” شےم فول شےم فول “ کے الفاظ ادا کرتی رہےں جبکہ بجٹ مےں تو کوئی شےم فول شےم والی بات نہےں ہے ۔ مےں نے تو کہےں بجٹ مےں شےم فول شےم فول نہےں دےکھا۔
وزیر خزانہ/ الفاظ

ای پیپر دی نیشن