لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے کشمیر کاذ کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی بجائے پاکستان کے وقار کو دائو پر لگایا گیا۔ن لیگی حکومت نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو مزید اندھیروں میں ڈبو دیا ہے۔