فہمیدہ مرزا کو پارٹی پر تنقید زیب نہیں دیتی: نفیسہ شاہ

May 19, 2018

لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے فہمیدہ مرزا کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جسے پارٹی نے پارلیمنٹ کا سب سے بڑا عہدہ دیا اسے اس طرح کی الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔جب انہیں پارٹی نواز رہی تھی کیا تب سب کچھ ٹھیک تھا۔وہ بدین سے 4 بار رکن منتخب ہوئیں تب علاقے کی محرومی انہیں کیوں یاد نہ آئی۔ان کا شوہر طاقتور وزیر تھا تب بدین کے مسائل کیوں حل نہ کیے۔ڈلیور کرنے میں ناکامی پر یہ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ۔مرزا فیملی نے جو قرضے معاف کروانے اسے بھی ریکارڈ پر لائیں. نفیسہ ۔ذوالفقار مرزا کہتا تھا تن کے کپڑے بھی آصف علی زرداری کی دین ہیں۔اب یہ خاندان شہید بی بی کی جماعت اور انکے خاندان پر الزام تراشی پر اتر آیا ہے۔

مزیدخبریں