لوٹی دولت کا حساب دینا ہوگا، حکمران عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں معاشرے کے محروم طبقے کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اور ان کیلئے فلاحی سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر ایک دوسرے کے کام آنا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیے گئے وسائل کو تقسیم کر نا ہی اصل عبادت ہے جس کیلئے ہرشخص کو اپنی حیثیت کے مطابق ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ، بلا شبہ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی راہ میں میں خرچ کرنے سے مال میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے ۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی ۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، نواز حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے اُنہو ں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخاب میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔ عمران خان کے دو ٹوک موقف نے عوام میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے تحریک انصاف نے ان پانچ سالوں میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور بڑی کامیابی حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...