لاہور (خبر نگار) روزہ ایثار کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خالص رضا و خوشنودی کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزہ صرف کھانے پینے سے باز رہنے کا نام نہیں بلکہ ہر قسم کی برائی سے اجتناب کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسانیت سے خیر خواہی اور بھلائی کا نام ہے۔روزہ انسان کو صبر اور ضبط نفس سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ریاکاری سے بچاتا ہے اور خوف الٰہی پیدا کرتا ہے۔