بے عملی اورخودغرضی نے ہمیں رسوا کر دیا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

May 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی پاکؐ کی امت بناکر ہمیں بہت عزت اور تکریم عطا فرمائی اور ایک پورا ضابطہ حیات قرآن پاک کی صورت میں عطا فرمایا لیکن کیا ہم نے خود کو اس کے قابل بنایا اور نہ ہی اس پر عمل کیا۔ ہماری اور حکمرانوں کی خود غرضیوں نے ہمیں ذلیل ورسوا کروا دیا ہے۔ مال داروں کی بے حسی اور بے راہ روی نے ہمیں کہیں کا نہ چھوڑا اور طاغوت پر حاکم بننے کی بجائے ان کا غلام بنا دیا۔

مزیدخبریں