حافظ غلام محی الدین کی زرداری سے ملاقات‘ پیپلزپارٹی میں واپسی کااعلان

لاہور(خبر نگار)سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان سٹیزن موومنٹ کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حافظ غلام محی الدین نیکہا کہ آصف علی زرداری ہی واحد لیڈر ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑ سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حافظ غلام محی الدین ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں پارٹی میں ان کی واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس موقع پر مخدوم فیصل صالح حیات، رخسانہ بنگش اور عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...