اندرون لاہور عمارتوں میں 15ہزار عمارتوں کا سروے مکمل ہوچکا: مبشر حسن

لاہور ( خبر نگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اندرون لاہور کی تمام عمارتوں کو ڈاکومنٹ کرنے کا آ غاز کیا تھا۔پندرہ ہزاعمارتوںکا سروے مکمل ہو چکا ہے باقی اگلے دو ماہ تک مکمل ہو جائے گا۔سروے کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لیئے اٹھارہ ماہر انجینئرز، ٹائون پلانر اور آرکیٹیکٹ نے اس منصوبے پر کام کیا۔اس سلسلے میں اندرون لاہور کونو وارڈز میں تقسیم کیا گیا اور سات مختلف ٹیموں نے اس پر کام کیا۔جس میں رہائشیوں سے ان کی معلومات اکٹھی کرنا ،عمارتوں کی تصاویری ڈاکومنٹیشن ، ثقافتی عمارات اور بوسیدہ عمارات کی نشاندہی کرنا شامل تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...