مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) یورپی ممالک میں ایک نیا فریڈم فلوٹیلا تیار کر لیا گیا ہے جسے امدادی سامان کیساتھ سویڈن فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار بحری جہاز امدادی سامان لے کر سویڈن کی گیٹبرگ بندرگاہ سے عالمی پانیوں میں داخل ہوگئے جہاں سے وہ بعض دیگر یورپی ممالک کی بندرگاہوں سے ہوتے ہوئے غزہ پہنچیں گے۔اخباری رپورٹ کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آنے والے امدادی قافلے میں سینکڑوں انسانی حقوق کارکن، سیاسی اور سماجی رہنما اور یکجہت کار شامل ہیں۔