لاہور (کلچرل رپورٹر) سکینڈل کوئین وینا ملک نے اپنے شوہر گلوکار اسد بشیر خٹک سے خلع لے لیا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ ، ممیکری، پیروڈی اور ماڈلنگ کے ذریعے مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد شادی بھی کرلی۔ تمام شعبوں میں خود کو منوانے کے بعد اب کوئی تمنا نہیں رہی۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں۔ میں نے اپنے شوہرسے خلع لے لیا ہے۔ میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرنا چاہتی تھی اور میں نے کیریئرکے عروج پر شادی کرکے شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا تاہم میری ازدواجی زندگی میں جو تلخیاں آئیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ میں نے گھر بسانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان کچھ عرصہ پہلے علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وینا ملک نے خلع لے لیا۔