کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیاء کپ کھیلے گا۔ بیس بال فیڈریشن ایشیاء نے پاکستان کی انڈر 12 اور 18 ٹیموں کی ایشیاء کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔بیس فیڈریشن ایشیا ء نے رواں برس انڈر 12 ایشیاء کپ اور انڈر 18 ایشیا ء کپ کا انعقاد کرنا ہیاور دونوں ایونٹس اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راونڈز بھی ہیں ٗان ایونٹس میں شرکت کیلئے بیس بال فیڈریشن ایشیا نے تصدیق کر دی ہے اور حتمی ٹیموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔انڈر 12 ایشیاء کپ میں پاکستان ، جاپان، کوریا، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا ء ، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں جبکہ انڈر 18 ایشیا ء کپ میں پاکستان، جاپان، کوریا، چین، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیاء ، سری لنکا، تھائی لینڈ ، انڈیا اور سنگاپور شریک ہوں گے۔
پاکستان ٹیم انڈر12اور18ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ کھیلے گی
May 19, 2018