روم (اے پی پی) سیمونا ہالپ، ایلینا سویٹولینا اور انج ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ برطانوی کھلاڑی لیق کربر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ وینس ولیمز، جوہانا کونتا اور ماریا شیراپووا پری کوارٹر فائنل راﺅند میںشکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے بآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا انکی حریف کھلاڑی ماڈیسن کیز فٹنس مسائل کے باعث مقابلے کے لئے نہ آسکیں اور ہالپ نے بآسانی ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے روس کی داریا کاساٹکینا کو 0-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونت کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کی انجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونان کی ماریا ساکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سےجوہانا کونتا، امریکا کی وینس ولیمز اور روس کی ماریا شیراپووا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکستوں کے بعد ایونٹ کے باہر ہوگئیں۔