کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کاتسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41800اور41700 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاروں کے مزید36 ارب 51 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.50فیصد زائد جبکہ69.64فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، سمیٹ اور فوڈ سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس41976پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملک بھر میں سیاسی افق پرپھیلی جانے والی
بے چینی اور اس کے اثرات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپس گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 41453پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم ایک مرتبہ پھر غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 41600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس246.13پوائنٹس کمی سے 41623.52پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے 78کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ ،218کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ17 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید 36ارب51کروڑ42لاکھ 3ہزار 308 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر86کھرب40ارب80کروڑ 8 لاکھ 68ہزار675روپے ہوگئی۔جمعہ کو8کروڑ28لاکھ48ہزار510شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 2 کروڑ 59لاکھ 11ہزار 450 شیئرز زائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 31.24روپے اضافے سے756.49 روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت 30.01روپے اضافے سے 2279.00 روپے ہوگئی۔نمایاں کمی ہینوپاک موٹرزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت40.92روپے کمی سے 1000.00روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت17.44روپے کمی سے666.56روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں58لاکھ 74ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے کمی سے6.01روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں55لاکھ63ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے اضافے سے36.86روپے پر بندہوئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس 138.96 پوائنٹس کمی سے20313.90پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس 611.20 پوائنٹس کمی سے70753.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 133.38 پوائنٹس کمی سے 30397.75پوائنٹس پر بندہوا۔
اسٹاک مارکیٹ مندی کا رحجان ، 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کم ہوکر 41623 پرآگیا
May 19, 2018