سونے کی قیمت میں مزیدکمی

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1300ڈالرسے گھٹ کر1287ڈالرہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن