کراچی (کامرس ڈیسک ) ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ(پی سی ا ے) نے غلط بیانی سے مال کلیئر کرواکرایک کروڑ26لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا سراغ لگالیاہے۔ ذرائع کے مطابق میسرز میگنٹک پرنٹرز نے ایس آر او568/2007کے تحت پورٹ قاسم سے 10فیصد کسٹم‘ ڈیوٹی ادا کرکے کمرشل ٹونرز اور ایراز ریائسی کی دوکنسائنمنٹس 18نومبر2017 کوکلیئر کروائی تھیں۔ آڈٹ سے پتہ چلا کہ مذکورہ سامان پی سی کی ہیڈنگ 3698/2107 کے زمرے میں آتاہے جس پر14فیصد کسٹمز ڈیوٹی اور10فیصد انکم ٹیکس واجب الادا ہوتاہے جبکہ مذکورہ امپورٹرنے غلط بیانی کرکے مال کلیئر کروایاتھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی اے نے گزشتہ2ماہ کے دوران ٹیکس چوری کے 23کیسز قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز ایڈجیوڈی کیشن کوارسال کئے ہیں۔
کسٹمزنے غلط بیانی سے مال کلیئر کرواکرایک کروڑکی ٹیکس چوری کا سراغ لگالیا
May 19, 2018