رمضان المبارک امت مسلمہ کے لئے بخشش کا خزینہ ہے ،اظہار بخاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مسجدمحمدی لالکڑتی میںآمد رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا ہے کہ ماہ صیام سیرت و کردار کا مہینہ ہے ۔جس میں انسان کوصبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے ، رضائے الہی کے سانچے میں ڈھلنے،شیشہ باطن سے ہر قسم کی خباثتوں کو صاف کرنے اور اعمال پر لگے ہوئے غفلت کا زنگ اتارنے کا موقع ملتا ہے ۔آمد رمضان پر خدا تعالی خدا تعالی شیطان کو گرفتار کر لیتا ہے ۔تاکہ روزے رکھنے والے اس کے شر سے محفوظ ہو جائیں۔ اللہ تعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ہے ۔ رمضان المبارک امت مسلمہ کے لئے بخشش کا خزینہ ہے۔ رمضان اور قرآن وہ فارمولا ہے ،جیسے اپنانے سے اللہ جہنم کی آگ بجھادیتا ۔اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنانا ہی اصل روزہ ہے ۔رمضان محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کا مہینہ ہے ۔کلمہ رسولؐ کی رسی میں پروئے ہوئے مسلمان محبتوں کے امین ہوتے ہیں ۔آپس کی نفرتیں خاندانوں کو بر باد کر کے رکھ دیتی ہیں۔یہ وقت باہمی لڑائیوں اورتعصبات کو ہوا دینے کا نہیں ،بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تباہی سے بچانے کا ہے ۔ خلق خدا کی خدمت سے خُدا خوش ہوتا ہے ۔ اظہار بخاری نے کہااسلام وہ واحد مذھب ہے ، جو بھوکے انسان کو کھانا کھلانے کے لیے ایثار و قربانی کادرس دیتاہے ۔

ای پیپر دی نیشن