سعودی فرمانروا کے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخوں کی فراہمی کے احکامات

May 19, 2018

ریاض (اے پی پی)سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ مدینہ کے شاہ فہد قرآن پاک پرنٹنگ کمپلیکس سے مکہ میں واقع گرینڈ مسجداورمدینہ کی مسجد نبوی کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔ دونوں مساجد کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان کی طرف سے مسجد نبوی کو قرآن پاک کے ایک لاکھ اور مسجد الحرام کو قرآن پاک کے دو لاکھ نسخوں کی فراہمی بڑا گراں قدر کام ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ دونوں مسجد میں عبادت کرنے والوں کوپڑھنے اور تلاوت کے لئے وافر تعداد میں قرآن پاک دستیاب ہوں ۔

مزیدخبریں