لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ یہ درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا، مریم صفدر کے نام کا شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود مریم صفدر خود کو مریم نواز کہتی ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا اور اپنا اقامہ چھپایا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میاں نواز شریف، کے علاوہ مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور دونوں کی تقاریر کی نشریات پر پابندی عائد کرے۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف مریم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی درخواست پر اعتراض، واپس کردی
May 19, 2018