ملتان(نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کے آڈیٹوریم کی تزین وآرائش کیلئے 5 لاکھ روپے مختص بتایا گیا ہے کہ بجٹ 2018-19میں انگلش شعبہ کی انتطامیہ نے ہال کی تزین وآرائش اور کرسیوں کی تنصیب کیلئے 37 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی مگر ایس این ای اجلاس میں انتظامیہ نے صرف 5 لاکھ روپے مختص کیے تاہم ان سے وعدہ کیا گیا کہ جلدان کی ڈیمانڈ پوری کی جائے گی۔