لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے20ون ویلرزکو گرفتارجبکہ 18موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کرا دی ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے سحری کے اوقات میں کالا خطائی روڈ، مغلپورہ و دیگر اہم شاہراہوں پرون وینگ اور خطرناک کرتب دکھانے والی 18موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروا دیں جبکہ 20ون ویلرزکو گرفتارکر لیا گیا ۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے کہا کہ ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک جان لیوا عمل ہے اور خود کشی کے مترادف ہے والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھنے کے لیے ان پر کڑی نگاہ رکھیں۔