نوازشریف نے مودی سرکار کی خوشنودی کیلئے گمراہ کن بیان دیا ،محمد عبداللہ گل

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)تحریک جوانان پاکستان کے مرکز ی چیئرمین محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مودی سرکار کی خوشنودی کے لئے گمراہ کن بیان دیا ہے ۔ تاریخ میں ان کا حشر میر جعفر اور میر صادق جیسا ھوگا۔ان خیالات کا ظہا انھوں نے بٹ خیلہ میں محمد ارشاد کے حجرہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم روز گار اور صحت جیسے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی طرف سیاستدان توجہ نہیں دے رہے۔ جلسے میں درجنوں نوجوانو ںنے تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔جلسہ سے صوبائی صدر عرفان عالم ڈویژنل آرگنایزر حیدر علی این اے8 کے امید وار انجنئیر شہاب ،پی کے18 کے امیدوار اسجد یوسف نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن