راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ سیاست میں ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخارمیرے استاد ہیں انہیں سے سیاست سیکھی انہی کے تعاون اور رہنمائی میں وارڈ7میں بھرپورترقیاتی کام کرائے اگرمجھے پارٹی قیادت صوبائی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیتی ہے تو قیادت اورعوام دونوں کے اعتماد پرپورااترونگا اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے رہ جانیوالے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرادینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ ایم این اے ملک ابراراورایم پی اے ملک افتخار نے کینٹ کے علاقوں میں جس طرح دن رات کام کراکے عوام کی خدمت کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اورجتنے ترقیاتی کام اس دورمیں مسلم لیگ ن نے کرائے ہیں آج تک کسی اورپارٹی نے نہیں کرائے یہی وجہ ہے کہ کینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکے ہیں وارڈ7میں بھی عوام اگرمسلم لیگ ن کے قائدین کویادکرتے ہیں توصرف اورصرف ترقیاتی کاموں کی بدولت کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی انہوں نے عوام کے مسائل حل کیے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔