اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمہ داریوں پر سمجھوتہ ہے،اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور موثر ہونا چاہیے۔
کشمیراورفلسطین سےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کیاجائے:ملیحہ لودھی
May 19, 2018 | 11:52