مسلم لیگ ن کی ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال کےدوران پاکستان کی تاریخ میں غیرمعمولی کام کیا ہے،نوازشریف کی قیادت میں بے مثال نتائج حاصل کئے گئے ہیں،تاریخ ہمارے دور کے سنہری کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین خصوصاً تحریک انصاف نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں،تحریک انصاف کے باعث اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بائیس ماہ لٹکا رہا،عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی،احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چاہیئے،مخصوص احتساب سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا.صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ، انہیں شاباش ملنی چاہیے،اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی،ہم نے اورنج لائن منصوبے میں قوم کے پچہتر ارب روپے بچائے،سیاسی مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے،دوہزار اٹھارہ کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔