کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ‘ فائرنگ‘ 2 اہلکار زخمی‘ ایک دہشت گرد ہلاک

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں سپر ہائی وے پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور اسکے 3 ساتھی فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاہم ہلاک حملہ آور سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں کانسٹیبل عظمت اور اے ایس آئی حیات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...