’’منقسم اعلیٰ ‘‘ بی جے پی نے مودی کیخلاف سٹوری پاکستان کے کھاتے میں ڈال دی

اسلام آباد ( جاوید صدیق) بی جے پی نے حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے امریکی جریدے ’’ٹائم‘‘ کی سرورق کی سٹوری جس میں نریندر مودی کو بھارت کا منقسم اعلیٰ ‘ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کے کھاتے میں ڈال دی ہے اور کہاہے کہ مودی کے خلاف یہ سٹوری پاکستانی آتش تاثیر نے لکھی ہے جو بھارتی صحافی تلوبن سنگھ کا بیٹا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی کے خلاف یہ سٹوری پاکستانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بی جے پی کے ترجمان کے مطابق سرورق کی سٹوری کا مصنف پاکستان کے مرحوم سیاست دان سلمان تاثیر کا بیٹا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ٹائم میگزین نے مودی کی کامیابیوں کو نظر انداز کیا ہے حالانکہ مودی ہندوستان کو متحد کرنے کا کردار ادا کررہا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے راہول گاندھی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ راہول گاندھی نے ٹائم میگزین کی سٹوری کو ٹویٹ کرکے پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...