لاہور(آئی این پی ) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے رمضان المبارک میں سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔۔ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔مومنہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل کر سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ہاتھوں میں ریکٹ لی تصویر کے ساتھ مومنہ نے لکھا کہ یہ طریقہ میرے دوستوں کی بدولت دریافت ہوا۔اسی میں مومنہ نے اپنے مداحوں کو چلینج بھی دیا کہ وہ اگر تصاویر میں موجود لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں گلوکارہ کے ساتھ ریکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔ مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ پیش کش بس مذاق کی حد تک محدود ہے۔