علی ظفر کی 39ویں سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا

لاہور (آئی این پی ) پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی شاندار گانے دینے والے علی ظفرکی 39ویں سالگرہ پر دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے بعد فلم شرارت کے لیے گانے جگنوں سے بھرلوں آنچل سے کیا تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم حقہ پانی کے گانے چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بنی۔ اس گانے کی البم حقہ پانی کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔پرکشش اداکار علی ظفر کی بالی ووڈ کی یہ تمام فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں اوران کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔ علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم طیفا اِن ٹربل گزشتہ برس 20جولائی کو پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ لازوال اداکاری اور بہترین کہانی کی بدولت یہ فلم باکس آفس پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہی۔ اداکار کی ایکشن کامیڈی فلم طیفا ان ٹربل نے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ فلم نے پہلے ہی روز 2 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور پاکستان کی کامیاب فلم قرار پائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...